راولپنڈی ،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ دھمیال پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا،زیر حراست اشتہاریوں نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل اور اس کے بھتیجے کو زخمی کیا تھا،اشتہاری نومبر 2022 سے پولیس کو مطلوب تھے،دھمیال پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو گرفتار کیا،ایس پی صدر انعم شیر کاکہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔