راولپنڈی ،سٹریٹ کرائم میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم،دھوکہ دہی اورچوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم12ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم،دھوکہ دہی اورچوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم12ہزار روپے برآمد ہوئی،ایس پی راول سعد ارشد کا کہناتھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیاجائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثہ سے محروم کر نے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے