راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی میں تعینات عوام کے محافظ ڈولفن اہلکاروں نے ڈکیتوں کا روپ دھار لیا ڈولفن اہلکار شہری سے نقدی موبائل فون چھین کر لے گئےزرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے علاقے رحیم آباد پل کے پاس سے ڈولفن فورس کے اہلکار شہری سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے.متاثرہ شہری رانا عبد الوحید نے تھانہ چکلالہ پولیس میں اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے حوالے سے درخواست دی جس میں اُس نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میں رحیم آباد پل کے قریب سے گھر جارہا تھا کہ ڈولفن فورس کے ہیوی بائیک پر سوار دو اہلکاروں نے روکا شہری کے مطابق ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے تلاشی لینے کے دوران 2 بٹنوں والے فون اور جیب سے بٹوہ جس میں نقدی و کارڈ، چابی وغیرہ تھے نکال لیے اورپھر دو موٹر سائیکلوں پر چاروں پولیس اہلکار ایئرپورٹ کی جانب چلے گئے متاثرہ شہری کے بقول میں نے پولیس اہلکاروں کو آوازیں دیں ااور موٹر سائیکل پکڑنے کی بھی کوشش کی مگر وہ نہ رکے بلکہ اسکی طرف گن سیدھی کرلی اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے شہری کے مطابق تھانے میں درخواست دی ہے لیکن ٹیگ نمبر نہیں دیاگیا۔ دوسری جانب پولیس نے شہری کی جانب سے شکایات موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے
