262

راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 9 گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06 پستول 30بور معہ ایمونیشن،01کلاشنکوف، کاربین اور45پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان قمر اور واجد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے01کلوشنکوف،01کاربین اور01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم نعمان وحید کو گرفتا رکرکے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد حسنین علی سے01پستول09ایم ایم، تھانہ کلرسیداں پولیس نے مسرت حسین سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، تھانہ مری پولیس نے عرفان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،محمد بلال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ پیرودہائی پولیس نے لائق احمد سے25پتنگیں اور02ڈوریں، تھانہ صادق آباد پولیس نے محمد اشتیاق سے20پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں