راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )طلباء کے احتجاج کے معاملے پر سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 350 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی رینک کے افسران کی زیر نگرانی تفتیش کے لئے 6 اور گرفتاریوں کے لئے 12 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،
خصوصی ٹیمیں سوشل میڈیا پر شر انگیزی کے لئے ابھارنے والے افراد کی بھی شناخت کریں گی،ویڈیوز کے ذریعے شناخت کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا جا رہا یے،گرفتار افراد میں شامل غیر طلباء عناصر سے بھی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ امن و امان میں خلل، توڑ پھوڑ یا جلاؤ گھیراؤ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا شر انگیزی میں ملوث افراد کے
ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔