راجہ اطیب اخلاق کی دعوت ولیمہ کا اہتمام جٹال ہاؤس میں کیاگیا

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راجہ اطیب اخلاق کی دعوت ولیمہ کااہتمام جٹال ہاؤس گاوں نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں کیا گیا۔ دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت مخدوم زادگان آستانہ عالیہ حصال شریف کے سید ذکی حیدر بخاری، سید گلبہار حسین بخاری اور سید درجمال حیدر بخاری نے کی۔ راجہ اطیب اخلاق سابق کونسلر راجہ پہلوان خان مرحوم کے پوتے، سابق کونسلر لندن Slough کونسل راجہ فیاض، راجہ کامران ایاز یوکے کے بھتیجے اور راجہ محمد اخلاق کے بیٹے ہیں۔دعوت ولیمہ کا وسیع و پرتکلف اہتمام کیا گیا جس میں برادری اور دوست احباب نے شرکت کی۔ شرکت کرنیوالی نمایاں شخصیات میں سابق تحصیل ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ، سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان، سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، راجہ فیاض جنجوعہ ددھوچھہ، سابق  نائب ناظم کلرسیداں راجہ ظفر محمود، سابق وائس چیئرمین راجہ یونس، سابق وائس چیئرمین راجہ مناظر اقبال جنجوعہ،سابق وائس چیئرمین گف نمبردار راجہ افضل حسین،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری طارق محمود، سابق کونسلروں چوہدری ارشد، راجہ نصیر جنجوعہ، محمد مبین جنجوعہ، راجہ آصف مہربان، محمد رفاقت، اشفاق بھٹی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سیکرٹری راجہ اسرار حسین راجہ ہمایوں خان کیانی، راجہ اشفاق ایڈووکیٹ، مفتی شفیق الرحمن قادری، راجہ آصف ایوب کیانی، راجہ نعمان ظہیر،راجہ یاسر شیخ، چوہدری نعیم بنارس، راجہ محمد اشفاق، راجہ خالد ، راجہ اسد ، راجہ زیاد، راجہ فرہاد، راجہ۔ہارون اورنگزیب، پریس کلب چوکپنڈوڑی سے راجہ غلام قنبر،راجہ راشد سلطان اور عبدالجبار چوہدری شامل تھے۔ شرکاء نے دولھا اور انکے والد و دیگر عزیز اقارب کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔