راجہ اسد عباس اور راجہ علی اصغر کی والدہ آبائی قبرستان میں دفن


کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گاوں تریل نزد شاہ باغ کے راجہ اسد عباس اور راجہ علی اصغر کی والدہ وفات پاگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان کے پاس ادا ک گئی۔ نماز جنازہ میں اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سابق چیئرمین ظفر عباس مغل،سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ، سابق امیدوار ایم ایل اے چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری، سید دلشاد کاظمی، حکیم راجہ طاہر عباس، صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ غلام قنبر، جواد مجید،ڈاکٹر عاطف مبین جنجوعہ، سید ضیاء شاہ، ڈاکٹر مبشر عباس، ڈاکٹر سرفراز شاہ، مختار حیدری، راجہ غلام شبیر بھی شریک تھے۔ نماز جنازہ علامہ راجہ ذوالقرنین حیدر نے پڑھائی۔ مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی۔