مانکیالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاک فوج سے محبت اور یکجہتی کے اظہار کا ایک انوکھا اور بامعنی انداز اختیار کرتے ہوئے راجگان شادی ہال اینڈ ٹینٹ سروس کے مالک، راجہ انفر نے ایک قابلِ ستائش قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یتیم بچیوں کی شادی کی تقریبات کے لیے اُن کا شادی ہال تاحیات مکمل طور پر مفت فراہم کیا جائے گا۔راجہ انفر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف ان کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ محبت اور حمایت کا اظہار ہے بلکہ معاشرے کے کمزور طبقے، بالخصوص یتیم بچیوں، کی مدد کے لیے ایک عملی قدم بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پاک فوج ہماری حفاظت کی ضامن ہے، اور ہم شہریوں کا فرض ہے کہ ہم بھی اپنے حصے کا کردار ادا کریں یہ اعلان عوام میں خوب سراہا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر راجہ انفر کے اس فیصلےکو خراجِ تحسین پیش کیاجارہا ہے
۔”