مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) دیول سپرلیگ فائنل میں شاہین چٹہ موڑ کوہراکراوسیاء یونائیٹڈ چمپیئن بن گیافاتح ٹیم کاجیت پر زبردست جشن ٹورنامنٹ کیلئے انتظامیہ کی جانب سے شاندار انتظامات کیئے گئے تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں قلعہ کرکٹ گراونڈدیول میں ہزاروں شائقین کرکٹ موجود تھے اوسیاء یونائیٹڈ اوردریاگلی کے درمیان زبردست اورسنسنی خیزسیمی فائنل شائقین کودیکھنے کوملامگرآوسیاء یونائیٹڈ کی جانب سے آخری اوور میں حمزہ ندیم اورطاہرراولپنڈی نے31 رنزکاپہاڑجیساحدف حاصل کرلیاگیا زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا کیاٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ملک کے بڑے شہروں کراچی۔لاہور۔اسلام آباد۔سوات۔گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں کے ٹیپ بال کے بڑے کھلاڑی شامل تھے دیول کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوان حسنین لیاقت عباسی کی کرکٹ کمنٹری نے شائقین کرکٹ کواپنامداح بنالیادیول سپرلیگ کی فاتح ٹیم اوسیاء یونائیٹڈ کووننگ ٹرافی اور3لاکھ روپے کیش انعام دیاگیاجبکہ رنراپ شاہین چٹہ موڑ کوٹرافی اور1لاکھ روپے کیش پرائزدیاگیاٹورنامنٹ کے شاندارانتطامات کرنے پر سابق ناظم یوسی دیول اشتیاق احمد عباسی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم عباسی۔عاطف عباسی۔عدیل قیصرعباسی۔عتیق عباسی۔کرنل عاصم عباسی۔شمیم عباسی اوردیگرکوشائقین کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیافائنل میچ کے مہمان خصوصی سردارسیف اللہ عباسی تھے۔
169