سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ریلوے پولیس کی آمد دو مزدوروں نے دریائے سواں میں چھلانگ لگا دی ایک جاں بحق دوسرے کو بحفاظت نکال لیا گیا تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کو اطلاع ملی کے فیز 5کے علاقہ میں ریلوے زمین پر قبضہ جاری ہے پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی کام کرنے والے دونوں مزدوروں نے دریائے سواں میں چھلانگ لگا دی واقعہ کے بعد ریسکیو کو اطلاع دی گئی آپریشن کے بعد ایک مزدور کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دوسرا وفات پا چکا تھا۔زندہ بچ جانے والے کی شناخت نعمان ولد معروف حسین سکنہ جہلم جبکہ فوت ہونیوالے مزدور کی شناخت سجاد علی ولد امیر اللہ یوسی کوٹ نجیب اللہ ضلع ہری پور سے ہوئی
482