اورکزئی (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے علی شیرزئی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل راجہ جنید طارق، میجر طیب اور دیگر اہلکاروں سمیت 11 جوان شہید ہو گئے، جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں
فوجی ذرائع کے مطابق، حملہ رات گئے اس وقت کیا گیا جب ایک فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا۔ شدت پسندوں نے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس سے بھاری جانی نقصان ہوا۔ جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔شہداء میں لیفٹینٹ کرنل راجہ جنید طارق،میجر طیب،نائب صوبیدار اعظم گل،نائیک گل امیر،نائیک عادل،لانس نائیک ارشاد،لانس نائیک تالش فراز،لانس نائیک شیر خان،سپاہی زاہد ،سپاہی طفیل سپاہی عاکف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائب صوبیدار رئیس،سپاہی وقار، سپاہی سمیع اللہ شامل ہیں