خود اعتمادی کا سب سے بڑا دشمن اپنی ناکامی کا ڈر یا شرمندگی کا خوف ہوتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ جس کام کو کرنے سے آپ ڈرتے ہیں، اٹھیں، بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور اسی وقت اسے انجام دیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چند سیکنڈ کے لیے خود کو تصور میں اس کام کو کامیابی سے کرتے ہوئے دیکھیں، پھر اٹھ کر عملی طور پر اسے کر گزریں۔ یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ کا ڈر اور جھجک ختم نہ ہو جائے۔
”جن چیزوں سے آپ خوفزدہ ہیں، وہ کام کریں اور کرتے رہیں، خوف پر قابو پانے کا یہ تیز ترین اور یقینی طریقہ ہے۔“
ڈیل کارنیگی”عمل خوف کا علاج ہے جبکہ بے عملی سے دہشت پیدا ہوتی ہے۔“ ڈگلس مارٹن برائن ٹریسی اپنی کتاب The Power of Self-Confidence میں لکھتے ہیں:
”یقین کا قانون، قانونِ علت و معلول کا اہم حصہ ہے۔ یہ قانون کہتا ہے کہ آپ کے یقین آپ کی حقیقت بنتے ہیں۔ آپ اس پر یقین نہیں کرتے جو آپ دیکھتے ہیں بلکہ اسے دیکھتے ہیں جس پر آپ یقین کرتے ہیں۔“ولیم جیمز نے کہا:”یقین حقیقی حقیقت تخلیق کرتا ہے۔“
چنانچہ اگر آپ اپنے اندر کافی یقین اور اعتماد رکھتے ہیں تو باہر کی دنیا بھی اسی یقین اور اعتماد کے ساتھ آپ کے سامنے آئے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کی بیرونی دنیا آپ کے اندر گہرائی میں پیوست یقین اور خیالات کا ہی پرتو ہے۔ آپ اپنے اندر جس قسم کے یقین کی بنیاد بناتے ہیں، اپنی بیرونی دنیا میں اسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ آپ اپنے گرد جیسی دنیا دیکھتے ہیں، وہ دراصل حقیقت کے بارے میں آپ کے اپنے یقین کی بنیاد پر ہوتی ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ یقین کتنے درست ہیں۔
مزید یہ کہ جب آپ اپنے بارے میں یہ یقین رکھتے ہیں کہ آپ ایک غیر معمولی انسان ہیں اور حیران کن صلاحیتیں رکھتے ہیں تو آپ اسی انداز میں چلتے، بات چیت کرتے اور برتاؤ (Behave) کرتے ہیں۔ آپ کے اندر کے خیالات آپ کی حقیقت بن جاتے ہیں۔اپنے اندر پوشیدہ قوتوں کو محدود نہ سمجھیں۔ یہ زمان و مکاں کی محتاج نہیں ہیں۔ آپ کی تمام حدود کا تعین آپ کے اپنے یقین، خود اعتمادی اور اس سوچ سے ہوتا ہے جس کے تحت آپ کسی چیز کو ممکن یا ناممکن سمجھتے ہیں۔
برائن ٹریسی مزید لکھتے ہیں کہ میں نے انسانی تاریخ کا جتنا مطالعہ کیا ہے، اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بلند خود اعتمادی آپ کے ہر ہدف کے حصول کے لیے سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ جب آپ کے اندر کافی اعتماد ہوگا تو آپ تقریباً ہر کوشش کریں گے۔ چونکہ کامیابی کا گہرا تعلق انسانی امکانات سے ہے، اس لیے آپ جتنی زیادہ کوشش کریں گے، اتنا ہی زیادہ حاصل کر پائیں گے۔صرف خود اعتمادی ہی تخلیقی صلاحیت (Creativity)، مسائل حل کرنے کی قابلیت (Problem-Solving Ability) اور دوسری تمام تعلیمی کمزوریوں کو بڑی حد تک دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
تعلیم میں خود اعتمادی کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ دنیا کی اعلیٰ ترین تعلیم بھی خود اعتمادی کی عدم موجودگی میں اپنی افادیت کا بڑا حصہ کھو بیٹھتی ہے۔ میرے مشاہدے کے مطابق ہمارے پاکستانی نوجوان مغرب کے نوجوانوں سے بہت زیادہ باصلاحیت ہیں، لیکن ہمارے عام اسکولوں میں پڑھنے والے اور ہارورڈ جیسے اداروں کے پڑھے ہوئے نوجوانوں کے درمیان 90 فیصد فرق صرف اور صرف خود اعتمادی کا ہوتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہر نوجوان کو خود اعتمادی کی اہمیت سے لازماً آگاہ کریں۔جو شخص اپنے مضمون میں محنت کرکے پہلے اس پر مضبوط گرفت حاصل کر لیتا ہے اور پھر خود پر اعتماد بھی رکھتا ہے، وہی شخص تخلیقی صلاحیتوں کا مالک بنتا ہے۔ یہی لوگ موجد ہوتے ہیں اور اپنے شعبے کے جینئس (Genius) کہلاتے ہیں۔ اچھے درجے کا جینئس بننے کے لیے انسان میں روحانی انرجی کا ہونا بھی ضروری ہے۔صرف خود اعتمادی کے آجانے سے آپ کی صلاحیتیں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.