78

خصوصی انٹرویو :ارشد رحمان مغل

روات(انٹرویو ‘آصف شاہ نمائندہ پنڈی پوسٹ)ترقیاتی کاموں کے نام پر روات کے عوام کو ہمیشہ لو ٹا گیا،پی پی دور میں ساڑھے تین کروڑ گیس کے لیے اور ن لیگ کے دور میں پانی کے لیے تین کرو ڑ کی گرانٹ کہا ں ہے،روات کی عوا م کے کروڑوں ہڑپ کرنے والے اب نئے جال اورنئے چہروں سے عوام کو لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیں گے ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے چیئرمین ارشد رحمان مغل کی پنڈی پوسٹ سے بات چیت،اگر برسر اقتدار آگے تو انشاء اللہ روات کی عوام کی فلاح بہبود کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن سب کے سامنے ہے اور ن اور پی پی عوام کی آزمائی ہوئی ہیں ،جن لوگوں نے کروڑوں کے فنڈ لگانے کی تختیاں اپنے نام سے لگائی ہیں و ہ بتائیں کہ روات کے عوام پھر کیوں پانی کی بوند بوند اور گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم کیوں ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں روات کی عوام سے ہسپتال اور گرلز کالج کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن نہ ہسپتال بنا اور نہ کالج اور نہ ہی عوام سے وعدہ کرنے والے عوام کو نظر آئے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کون جان سکتا ہے کہ بچوں کو تعلیم کیسے دلوائی جاتی ہے میں اس اذیت سے گزر چکا ہوں لیکن کوشش ہو گی کی روات کی عوام کے ساتھ ساتھ گرد نواح کے لوگوں کے بچے اس روات میں اعلی تعلیم حاصل کریں اور ہم انشائاللہ صرف وعدے نہیں بلکہ اان پر عمل بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ پانی کا مسلہ روات کی عوام کے لیے ایک اذیت ناک مسلہ کی صورت اختیار کر گیا ہے لیکن ارباب اختیار اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے،غریب عوام میں اتنی استطاعت کہاں ہے کہ وہ ہزار روپے کی پانی کی ٹینکی ڈلوائیں،اگر اب بھی خلوص نیت سے واٹر سپلائی کے سسٹم کو بحال کیا جائے توعوام کی پریشانی کو کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم یوسی کے ٖفنڈ کو بہترین طریقہ سے استعمال میں لاکر ہر طرح کی سہولت عوام کو بہم پہچائیں گے،صحت کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک ہسپتال موجود ہے لیکن اس کے علاوہ پچاس بستروں کے ہسپتال کو بھی بنائیں گے ،پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے والے پارٹی کے مخلص نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ،حلقے میں ترقیاتی کاموں کا ڈھول پیٹنے والے اپنی کارگردگی تو دیکھیں کی آدھے سے ذیادہ حلقہ بنیادی سہولت سے محروم ہے اور ترقیاتی کاموں میں بھی سیاست کو داخل کر دیا گیا ہے،انہوں نے روات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے ایک بار ان نام نہاد اور عوام لٹیروں کو مسترد کر دیں تاکہ روات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو سکے۔{jcomments on}

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں