157

خراب گاڑی کو مدد فراہم کرنے کے دوران حادثہ،انسپکٹر شہید

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر ہزارہ ایکسپریس وے پر شہید

۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے (چنار کوٹ) کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر شبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے

کہ غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک پک اپ ڈرائیور نے انہیں ہٹ کر دیا ۔دونوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کر دیا گیا،

بعد ازاں سب انسپیکٹر شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے

۔ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ متعدد فریکچرز اور اندرونی چوٹیں تھیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں