خوش قسمتی ہے میری
کرتا ہوں حمد تیری
عالم میں یا الٰہی
ہے تیری بادشاہی
ہر ایک کا سہارا
مولیٰ ہے تو ہمارا
تیرے ہی سب سوالی
تو دوجہاں کا والی
کتنا کریم ہے تو
کتنا عظیم ہے تو
ہم پر بھی فضل کر دے
دامن خوشی سے بھر دے
علم و عمل عطا کر
جنت کا پھل عطا کر (عثمان شریف‘بیول)
64