204

حلقہ این اے 59 میں ن لیگ کی تنظیم سازی

چوہدری محمدا شفاق/تنظیم سازی کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے مضبوط تنظیم سازی ہی سیاسی جماعتوں کی کامیابی کا باعث بنتی ہے یہ عمل سیاسی جماعتوں کی جڑیں تصور کیا جاتا ہے جب جڑیں مضبوط ہوں گی تو درخت قد آور بن سکے گا تنظیم سازی کے عمل میں ایسے افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے جو سیاسی لحاظ سے مضبوط ہوں ان کا اپنے آس پاس کے لوگوں میں اثر و رسوخ ہو وہ عوام میں بیٹھ کر ان کو اپنی جماعت کی پالیسیوں سے آگاہ کر سکتے ہوں اور جب کبھی ان کی پارٹی کو ضرورت پڑے تو وہ اپنے گلی محلوں سے عوام کو اپنے ساتھ باہر نکالنے میں کامیاب ہو سکیں سیاسی پارٹیاں کارکنوں کی مدد سے کامیاب ہوتی ہیں اور مخلص کارکن سیاسی جماعتوں کا اثاثہ سمجھے جاتے ہیں ہر سیاسی جماعت کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ تنظیم ساز ی کے عمل میں مخلص کارکنوں کو اہمیت دی جائے اور ان کی مکمل مشاورت کے ساتھ تنظیم سازی کے کام کو مکمل کیا جائے اور مخلص کارکن اس کام کو اپنی مزدوری تصور کرتے ہیں اور پھر وہ اپنی سیاسی جماعتوں کیلیئے زیادہ محنت کرتے ہیں ان کی کامیابی کیلیئے دن رات ایک کر دیتے ہیں پارٹی کیلئے مشکل وقت میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کرنا بھی پارٹی کی تباہی ثابت ہوتا ہے حلقہ این اے 59میں اس وقت تنظیم سازی کا عمل زوروں شوروں پر ہے مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر قمر السلام راجہ اس حوالے سے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں اور اپنے حلقے کی ہر یو سی میں تنظیم سازی کا کام کررہے ہیں اتنے بڑے انتخابی حلقے اور تنظیم سازی کے اتنے بڑے کام میں غلطیاں کوتاہیاں بھی سر زد ہو ہی جاتی ہیں لیکن قمرالسلام راجہ اس مشکل ترین کام کو بھی نہایت ہی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں وہ اس کام کیلیئے مخلص کرکنوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر باہر نکال رہے ہیں اور مخلص کارکنوں کو پارٹی کا اثاثہ سمجھ کر ان کا جائز مقام دے رہے ہیں یہاں پر یو سی غزن آباد کا زکر ضرور کروں گا جس میں اس وقت ن لیگ ٹریڈ ونگ اور یوتھ ونگ کی تنظیم کا کام بلکل مکمل کر دیا گیا ہے ٹریڈ ونگ کیلئے جو بھی عہدیدار مقرر کیئے گئے ہیں سبھی اچھی شہرت کا مالک ہیں اور اپنی پارٹی کے ساتھ مکمل طور پر وابستہ ہیں اور اپنی پارٹی کی بہتری کیلئے منصوبہ بندی کرنا بھی اچھے طریقے سے جانتے ہیں اور اپنے لوگوں میں اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں اس طرح اس یو سی میں جو ن لیگ یوتھ ونگ بنائی گئی ہے اس کیلیئے بھی جن نوجوانوں اور افراد کا انتخاب کیا گیا ہے ان کی اکثریت بھی اچھے افراد پر مشتمل ہے ان میں سے زیادہ تر سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور ن لیگ کے دفاع کیلئے بہت اچھا کام کر رہے ہیں یوتھ ونگ کیلئے صدر اور نائب صدر کا انتخاب قمر السلام راجہ کی اعلی ظرفی کا بہترین ثبوت ہے یوتھ ونگ کے صدر فاروق الحسن مقرر کیئے گئے ہیں جو ایک اچھے قانون دان بھی ہیں اور ن لیگ کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں اسی طرح یوتھ ونگ کے نائب صدر عاطف جبار کیانی بھی اپنی جماعت کے حوالے بہت متحرک ہیں اور بلخصوص سوشل میڈیا پر انہوں نے انت مچا رکھی ہے تمام عہدیدا رجو مقرر کیئے گئے ہیں وہ بلکل غیر متنازعہ شخصیات ہیں سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ اس یو سی میں موجود ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد
تمام تنظیموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اسی طرح ملحقہ یو سیز گف، بشندوٹ،ساگری،مغل اور لوہدرہ سمیت پورے حلقے میں جو بھی تنظیم سازی کی جا رہی ہے اس کو عوام میں مکمل پزیرائی حاصل ہو رہی ہے مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر قمرالسلام راجہ اتنے بڑے کام کو اس قدر مہارت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں کہ کہ جیسے کسی ایک محلے کی کمیٹی بنائی جاتی ہے جس میں صرف چند افراد کا انتخاب کیا جاتا ہو جہاں پر سب ایک دوسرے کو جانتے ہوں ان کے تنظیم سازی کے عمل کو بہت سراہا جا رہا ہے وہ بلکل غیر متنازعہ افراد کا انتخاب کر رہے ہیں وہ اپنے حلقے کے عوام سے ہر وقت رابطے میں ہیں وہ ایک کے بعد دوسرے سے مشاورت کر رہے ہیں جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ کہیں اگر کوئی غلطی کوتاہی ہو بھی جائے تو اس کو فورا نزدیک ہی سے دور کر دیا جائے ان کی عوامی رابطہ مہم نے ان کو مقبول ترین بنا دیا ہے اور اسی وجہ سے وہ نہ صرف اپنے حلقہ بلکہ پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی تنظیم سازی کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور ہارٹی کے بے شمار معاملات کو نمٹا رہے ہیں ان کے علاوہ بھی ان کو پارٹی کے حوالے سے بہت سی اہم زمہ داریاں سونپی گئی ہیں جن سے وہ بخوبی نبرد آزما ہو رہے ہیں وہ اپنی تحصیل کلرسیداں کیلئے پنجاب کے دیگر حلقوں میں پہچان بن گئے ہیں اور اپنی پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں وہ کبھی پنجاب کے ایک کونے میں اور کبھی دوسرے کونے میں ہوتے ہیں ان کام دیکھ کر اکثر حیرانی ہوتی ہے کہ وہ آرام کس وقت کرتے ہیں وہ پارٹی کیلیئے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے رہنماؤں کو اپنے ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہر معاملے میں ان کے ساتھ مکمل مشاورت کرتے نظر آ رہے ہیں اور یہی تمام عوامل ان کی کامیابی کا باعث بنیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں