112

حضرت پیریونس حیدری کے فرزنداکی دستاربند ی

چودھری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
دربارعالیہ سائیں عدیل بادشاہؒ کوٹلی سرساوہ کے گدی نشین حضرت پیرسائیں محمد یونس حیدری کے فرزنداکبر صاحبزادہ حمزہ علی حیدری
کی دستاربند ی کی گئی۔دستاربندی کی تقریب دربارِ عالیہ سائیں عدیل بادشاہؒ کوٹلی سرساوہ میں منعقدہوئی جس میں پورے آزادخطہ سے علماء ومشائخ اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔حضرت پیراورنگزیب بادشاہ کوہ مری نے دستاربندی کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ صاحبزادہ حمزہ علی حیدری کے علم وعمل میں برکتیں عطافرمائے اور دربارِ عالیہ سائیں عدیل بادشاہؒ کا فیض اسی طرح جاری وساری رہے۔

ضیاء القرآن سکول سسٹم ٹھیکریاں میں علم کی روشنی پھیلارہاہے‘تاسب حسین
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
مرکزی میلاد کمیٹی چکسواری کے صدرومعلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری حاجی تاسب حسین چودھری نے کہاکہ علم کے ایک ایسی دولت ہے جو کوئی چھین نہیں سکتا اور یہ ایسا نور ہے جو جہاں بھی جاتاہے روشنی کرتاہے۔ضیاء القرآن سکول سسٹم ٹھیکریاں میں علم کی روشنی پھیلارہاہے اور غریب ومستحق بچوں کو فری تعلیم کی سہولت دے رہاہے۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملکی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں اور چکسواری کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پورے آزادخطہ میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضیاء القرآن سکول سسٹم پنج پیربادشاہؒ ٹھیکریاں کی سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات سے بطورمہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت میونسپل کمیٹی چکسواری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر خواجہ ظفرلون نے کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں ادارہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے فیسوں کی شرح میں مناسب کمی کریں تاکہ میانہ طبقہ بھی اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں تعلیم دلواسکیں۔چکسواری کے سرکاری ادارہ جات کا معیار بھی کافی بہترہے مگر آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہیں اس لیے پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک کی شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔ضیاء القرآن سکول سسٹم چکسواری کا شاندار پرائیویٹ سکول ہے اور مختصرعرصہ میں اس ادارہ نے اپنی پہچان بنالی ہے اور معیاری تعلیم دے کر ہم معاشرے پر بہت بڑا احسان کرسکتے ہیں۔تقریب سے ادارے کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا حق نوازصدیقی،پرنسپل حافظ محمد زبیرنقشبندی،ماسٹرمحمد فاروق،سویراپبلک ہائی سکول چکسواری کے پرنسپل محمد اعجازچودھری نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں چودھری ساجد حسین آف ٹھیکریاں ،چودھری شمع گجر،حاجی عبدالرشید،چودھری محمد سجاول،چودھری خالد حسین،آزادپریس کلب چکسواری کے ممبرنوجوان صحافی محمد عظیم چودھری کے علاوہ درجنوں معززین علاقہ اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ادارے کے پرنسپل حافظ محمد زبیرنقشبندی نے سالانہ نتائج کا اعلان کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں مہمانِ خصوصی حاجی تاسب حسین چودھری اور صدرمحفل خواجہ ظفرلون نے انعامات تقسیم کیے۔تقریب کے آخر میں ادارے کی ترقی ،ملکی بقاء وسلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی اور پرنسپل حافظ محمدزبیرنقشبندی نے تقریب میں آمد پرتمام معززمہمانانِ گرامی اوربچوں کے والدین کا شکریہ اداکیا۔
ایڈن گارڈن سکول سسٹم کی سالانہ تقریب انعامات 22 مارچ کو منعقد ہو گئی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
ایڈن گارڈن سکول سسٹم حمیدآبادکالونی چکسواری کی سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات آج مؤرخہ22مارچ بروزہفتہ صبح10بجے ادارہ میں منعقدہورہی ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنرمیرپورڈویژن سید محمودالحسن گیلانی ہوں گے جبکہ صدارت کے فرائض عوامی اتحادحلقہ2چکسواری اسلام گڑھ کے نوجوان مرکزی راہنما چودھری ظفرانورہوں گے۔اس کے علاوہ کثیرتعدادمیں معززین علاقہ،سیاسی وسماجی شخصیات،بچوں کے والدین،تاجر حضرات اور صحافی شریک ہوں گے۔
حضرات پنج پیربادشاہؒ دسواں سالانہ عرس مبارک 23مارچ کو شروع ہورہاہے
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے چکسواری
حضرات پنج پیربادشاہؒ کی بیٹھک ٹھیکریاں میں دسواں سالانہ عرس مبارک 23مارچ کو شروع ہورہاہے۔اس سلسلے میں عظیم الشان محفل پاک23مارچ بروزاتوار دن دس بجے تانمازِ ظہرمنعقدہورہی ہے جس میں خصوصی خطاب خطیب پاکستان قاری فضل کریم چشتی گولڑوی آف راولپنڈی فرمائیں گے جبکہ نقابت کیلئے ڈڈیال سے حضرت علامہ مولانا محمد ادریس مجددی صاحب تشریف لارہے ہیں۔عرس پاک اور اس سلسلے میں منعقدہ محفل پاک کیلئے تمام ترتیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔محفل پاک کااہتمام انتظامیہ کمیٹی سالانہ عرس پاک بیٹھک حضرات پنج پیربادشاہؒ ڈھیری مہرروڈوٹھیکریاں چکسواری نے کیاہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں