مظفرآباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وادی نیلم آزادکشمیر میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ حادثے کے 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی۔حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا
تاہم بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور دو بچے بھی زخمی ہوگئے جنہیں بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جائے حادثہ پر مقامی افراد اور رضا کار نوجوانوں نے امدادی کاروئیوں میں حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔