جہلم کتے کے کاٹنے سے پریشان علاقہ مکین کی درخواست پر کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار



تھانہ چوٹالہ پولیس کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ ملزم کا کتا راہگیروں کو کاٹتا ہے، جبکہ کتے نے ایک 10 سالہ بچے کو بھی کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیا، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے،
درخواست گزار کے مطابق کتے کے مالک کو متعدد بار سمجھایا گیا، تاہم مالک کی جانب سے کتے کو قابو میں رکھنے یا اس مسئلے کے تدارک کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے،

جس پر تھانہ چوٹالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا،