جہلم پولیس کی کارروائی نینی گینگ کے دو ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث حسنین عرف نینی گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل اور مال مسروقہ برآمد
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان سےچوری شدہ 06  عدد موٹر سائیکلز، موٹر سائیکل انجن اور اسپیئر پارٹس مالیتی 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 05 لاکھ 35 ہزار روپے بنتا ہے
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے جہلم پولیس