جہلم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی کا بھی چلان کردیا گیا


جہلم میں ترمیمی ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ٹریفک پولیس نے آج ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی سرکاری گاڑی کو بھی خلاف ورزی پر نہ چھوڑا۔ ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر موقع پر چالان کر دیا گیا
ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے کوئی عام شہری ہو یا افسر۔ بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیورز اور لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی لاگو کر دی گئی ہے