جہلم نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل قاتل فرار ہونے میں کامیاب پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن

جہلم کریم پورہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا مقتول کی شناخت سلیم کوثر کے نام سے ہوئی ہے جو احمد لیب میں ملازم تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلیم کوثر صبح موٹر سائیکل پر گھر سے کام کے لیے جا رہا تھا۔ تھانہ سول لائن کی حدود میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کسی پرانی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تفتیش کے تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے