ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت یا ناقص کام کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی وسائل کے ضیاع اور شہریوں کو مشکلات میں ڈالنے والے کسی فرد یا ادارے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے