(پنڈی پوسٹ نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ساحلی پٹی اور کھلے سمندر میں جاری مشق سی اسپارک 2026 کی تیاریوں کا معائنہ کیا اور مشق میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔یکم ستمبر سے جاری مشق میں بحری آپریشنز کے مختلف پہلوؤں کی عملی مشق کی جا رہی ہے۔ اس دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور امن سے جنگی صورتحال میں منتقلی کی صلاحیتوں کو جانچا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنگ کے بدلتے ہوئے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال کی مشق میں انفارمیشن انوائرمنٹ میں آپریشنز، ملٹی ڈومین آپریشنز اور بغیر پائلٹ نظاموں کے وسیع استعمال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔نیول چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے عزم کو سراہا۔