جب اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی، دو تہائی اکثریت سے نئے صوبےبھی بن جائیں گے ،اعظم نذیر تارڑ

(پنڈی پوسٹ نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں تو آئینی طریقہ کار کے تحت دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بنائے جا سکتے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کا انعقاد تھا، جہاں انتخابات پرامن اور شفاف انداز میں ہوئے۔نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا اختیار مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو حاصل تھا۔