جاتلی ( پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ جاتلی کے علاقہ موہڑہ فاطمہ میں ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر جاتلی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جس پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی، فی الوقت واقعہ کی نوعیت یا موت کی وجہ کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔