تھانہ سہالہ کی حدود سے مبینہ اغوا ہونے والی چکوال سے بازیاب تھانہ وویمن منتقل

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ سہالہ کی حدود سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی ص نامی لڑکی کو چکوال سے بازیاب کر کے قانونی کاروائی کے تقاضے پورے کرنے کے لیے تھانہ وویمن اسلام آباد میں شفٹ کر دیا ہے صباء نامی لڑکی کے اغوا ہونے کا تھانہ سہالہ میں مقدمہ نمبر 128/25 بجرم 496A درج تھا واضع رہے کہ مبینہ اغواء ہونے والی لڑکی کا واقعہسابق ایس ایچ او سہالہ کی تعیناتی کے دوران میں ہوا تھا دریں اثناء  پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صباء اپنی مرضی سے گھر سے اپنے گھرسے کسی ساتھ گئی تھی کسی نے اغواء نہیں کیا تھا یاد رہے کہ مبینہ مغویہ صباء پہلے سے شادی شدہ ہے خبر کے حوالے سے ایس ایچ او عامر حیات کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم تاحال رابطہ ممکن نہ ہو سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں