بیول میں عطائیوں کے خلاف کارروائی،ایک کلینک سیل

بیول( راجہ طارق ایوب ،نمائندہ پنڈی پوسٹ )بیول میں عطائیوں کے خلاف کاروائی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرگوجر خان نے ایک کلینک سیل کر دیا۔ شرقی گوجر خان کی عوام کا عطائیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔ گزشتہ دنوں انٹی کویکری مہم کے سلسلے میں ڈی ڈی ہیلتھ آفیسر(DDHO) گو جر خان ڈاکٹر عامر محمود نے بیول کا دورہ کیا اس دوران ایک کلینک کا معائنہ کیا گیا جو کہ غیر قانونی لائسنس اور طبی پریکٹس بغیر اجازت نامہ کے جاری، پایا گیا۔

جس پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ کلینک کو فوری سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ہیلتھ آفیسرنے کہا کہ محکمہ صحت کی سخت ہدایات ہیں کہ اس طرح کے کلینکس کے خلاف ایکشن لیا جائے تا کہ عوام کو محفوظ ،معیاری،اور مستند طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔شرقی گوجرخان کی عوام نے محکمہ صحت،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی،ڈی ڈی ایچ او گوجر خان سے مطالبہ کیا ہی کہ اس مہم کا دائرہ کار بڑھا کربھڈانہ، حبیب چوک، قاضیاں، اسلام پورہ جبر،میرہ شمس،چنگا،میں عطائیوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے کیونکہ یہ عطائی عوام کو علاج کے بہانے ٹھگ رہے ہیں اور پیسے بٹور رہے ہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.