170

بیول موہڑہ ملکاں،کراس سنگل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

فراز خان/بیول موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ کے گروانڈ میں آل پاکستان کراس سنگل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ اور خیبر پختوانخواہ سے کھلاڑی آئے بیول میں دو دن جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مختلف شہروں سے شائقین کی بڑی تعداد بھی آئی اور پاکستان بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کے بہترین کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ٹورنامنٹ کے مہمانان خصوصی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے صدر چوہدری محمد عظیم تھے جنہوںنے اختتامی تقریب میں اس ٹورنامنٹ کو علاقہ کا ایک بڑا ایونٹ قرار دیا بالخصوص شائقین کی بڑی تعداد پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ میں کھیلوں کے بے شمار ٹورنامنٹس پر گیا ہوں لیکن شائقین کی اتنی بڑی تعداد آج پہلی بار دیکھی انشااللہ ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گے جبکہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کی بدولت ہی پی ٹی آئی برسراقتدار آئی ہے ہم ان نوجوانوں کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گئے بالخصوص کھیلوں کے فروغ کے لیے بیول میں سپورٹس گروانڈ کی اشد ضرورت ہے اور میں آج اعلان کرتا ہوں کہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ کے اس گروانڈ کے لیے گورنمنٹ سے فنڈز منظور کروا کر اس کومزید بہتر بناﺅں گا تاکہ تما م کھیلوں کے ٹورنامنٹس یہاں منعقد ہوسکیں اس کے علاوہ موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ کی روڈ بھی جلد شروع کروائی جائے گئی دونوں مہمانان خصوصی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے صدر چوہدری محمد عظیم نے بیول میں اتنا بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر بیول کے نوجوانوں چوہدری عاطف جمیل اور چوہدری حماد کو زبردست الفاظ میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور ڈھوک بوہڑ کے دیگر نوجوانوں شکیل رمضان، جاذب ظہور، فوجی فاروق، سجاد حسین ،نعمان عظیم،ماسٹر عدنان،طاہر ظہور اور دیگر نے دو دن جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں سارے انتظامات کو احسن طریقے سے سنبھالا جس کی وجہ پاکستان بھر سے آنے والے کھلاڑیوںنے اس ٹورنامنٹ کو منظم قرار دیا اور تمام انتظامات کو سراہا آخر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو انعامی رقم ایک لاکھ بیس ہزار اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پچاس ہزار اور ٹرافیاں دی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی ٹرافیاں دی گئی بیول کے ان دونوں نوجوانوں چوہدری عاطف جمیل اور چوہدری حماد نے اپنے شہر بیول میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک بہت ہی بڑا ایونٹ منعقد کرکے پورے پاکستان میں اپنے علاقہ کا نام روشن کیا دو دن جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کئی سوشل میڈیا نیوز اور سپورٹس چیلنز نے لائیو کوریج کی جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ اس ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئے اور بیول کا نام پورے پاکستان تک روشن ہوا جس کا تمام تر کریڈٹ ان دو نوں نوجوانوں کو جاتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں