سکوٹ ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں شہر سے نوسر باز دن ریہاڑے بزرگ شہر ی سے چھیانوے ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ درج، تفصیلات کے مطابق محمد بشیر ولد رحم علی سکنہ سینتھا داخلی سکوٹ نے تھانہ کلر سیداں میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ گزشتہ روز حبیب بینک کلر سیداں برانچ سے دن ساڈھے گیارہ اور بارہ بجے درمیان چھیانوے ہزارروپے کی رقم نکلوا کر پیدل سکوٹ اڈہ کی طرف آرہا تھا کہ جوں ہی عسکری بینک کی عمارت کے ساتھ والی گلی میں داخل ہوا دو نامعلوم اشخاص عمر جن کی عمریں 40,45سال کے قریب تھیں میرے پاس آئے اور ایک شخص نے پستول نکال لیا اور دوسرے نے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے اور میں ڈر کے مارے کچھ بھی کر نے سے قاصر رہا، پولیس تھانہ کلر سیداں ملزمان کو تلاش کر کے ان کے خلاف قانونی کار وائی کر ے، اہل علاقہ نے تھانہ کلر سیداں میں نوسر بازوں کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
131