برطانیہ نے 150 خاندانوں کو شروع کرنے کے بعد برطانوی ٹیکس دہندگان کیساتھ زیادتی کرنے کا الزام عائد اور کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پناہ گزینی کیلئے ناکامی کا منہ دیکھنے والے خاندانوں کو برطانیہ چھوڑنے کیلئے تقریباً 40 ہزار پاؤنڈ تک خطیر رقم ادا کی جائیگی۔
ہوم آفس کی طرف سے ڈیڑھ سو خاندانوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر وہ رضا کارانہ طو رپر ملک چھوڑنے پر راضی ہو جائیں تو چار افراد کیلئے 10 ہزار پاؤنڈ کی یکمشت ادائیگی کے لیے اہل ہوں گے۔
اگر سیکرٹری داخلہ کا مذکورہ پروگرام کامیاب ہوتا ہے اسے مزید ہزاروں افراد تک پھیلا جا سکتا ہے۔
ناقدین نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے اتنی بڑی ادائیگیوں کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور کہا ہے کہ رقم کی پیشکش درحقیقت اور زیادہ غیر قانونی مہاجرین کو برطانیہ آنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔
نئی اسکیم کیلئے مراعات کی پیشکش بہت زیادہ ہے جو فی الحال تین ہزار پاؤنڈ مقرر ہے۔