اے سی گوجرخان کا ماتحت دفاتر کا دورہ

(پنڈی پوسٹ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان محترمہ سیدہ زینب حسین نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا دورہ کیا اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں، شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں اور ڈیوٹی کے اوقات میں دفاتر میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔بعد ازاں اے سی گوجرخان نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعدد عوامی شکایات کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔