417

ایوب پارک سے قیمتی اشیاء چرانے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مورگاہ پولیس کی کاروائی، ایوب پارک میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور چوری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، چوری شدہ لائٹس برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس کو ایوب پارکی کی انتظامیہ نے درخواست دی کہ نامعلوم چور نے ایوب پارک میوزیم کے باہر سے لائٹس چوری کیں اور ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچایا،جس پر مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایوب پارک میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم عبدالخالق کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ لائٹس برآمد کرلیں،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اومورگاہ اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں