85

ایلوویرا

مختلف طبی فوائد حاصل کرنے کیلئے بعض لوگ ایلو ویرا کو کچا استعمال کرتے ہیں اسکے کانٹوں بھرا چھلکا اتارنے کے بعد اسے لیس دار مادے سمیت کچا کھایا جاتا ہے جبکہ کچھ افراد اسکا جوس بنا کر پینا پسند کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جِلد کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے اس کے لیس دار مادے کو جِلد پر بھی لگایا جاتا ہے۔ایلوویرا مختلف پروڈکٹس میں بھی استعمال ہوتا ہے، اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ایلو ویرا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے زخم جلدی بھرتا ہے یا مندمل ہوتا ہے۔ جھڑتے بالوں کو روکنے کیلئے ایلوویرا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔یلوویرا میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو قبض کی علامات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔(مدیحہ ثاقب‘مندرہ)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں