راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کورونا لاک ڈاؤن کے اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے پر راولپنڈی میں 13مزید دکانیں سر بمہر کر دی گئیں اور 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ویسٹریج اور نصیر آباد کے علاقہ میں کاروائی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے کی جہاں پر 12 دکانیں لاک ڈاؤن کے اوقات کار کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔ چکری روڈ پر بھی ایک دکان کو سربمہر کیا گیا جبکہ ایک مزید دکان پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے نفری بھی موجود تھی۔ سر بمہر کی جانیوالی دکانوں پر تالے لگا کر سرکاری مہر لگائی گئی۔
217