ایران کی جوابی کارروائی شروع، ا سرائیل پر 150 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکے
اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دیے ہیں۔جس سے اسرائیل میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ’طاقت کے ساتھ جواب دیں گی۔ ایران نے آپریشن کے نام وعدہ صادق 3 ” رکھ دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی حملہ کے بعد ایران میں جشن کا سماں ۔
