ایران بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا ،روسی وزیر خارجہ کا دعویٰ

(پنڈی پوسٹ نیوز)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن جائے گا۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق اگر مصر اور الجزائر جیسے اہم ممالک بھی مکہ معاہدی میں شامل ہوتے ہیں، تو یہ خطے کے لیے ایک انتہائی مثبت پیشرفت ثابت ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی سلامتی سے متعلق روس کے پیش کردہ تصور کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک اہم پیشرفت ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر حالات کے پیشِ نظر ایران بھی بالآخر اس دفاعی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لے گا۔واضح رہے کہ ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ’ گزشتہ ماہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا۔ اس تاریخی معاہدے کی رو سے اتحاد میں شامل کسی بھی ایک ملک پر عسکری حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔