112

اکرام الحق قریشی کا مٹی سے محبت کا عملی مظاہرہ /محمد مقصود بھٹی

انسانی اُس جگہ اور مقام کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتی جہاں سے اس نے جہاںِ عالم کا پہلا نظارہ کیا ۔زندہ ضمیر لوگ خاص طور پر اس فطری عمل کے زیادہ پاسدار ہوتے ہیں کاروربار جہاں سنورتے بگڑتے رہتے ہیں مگر اپنی آبائی مٹی کی آب و تاب میں کمی کا منظر صاحب دل پر کس قدر گراں گزرتا ہے اس کی خوبصورت ترین اور قابل تقلید مثال معروف صحافی،فرزندِ چوآ خالصہ اکرم الحق قریشی نے جس انداز میں قائم کی اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں کلرسیداں سے ائیر کنڈیشنڈ بس سروس راجہ بازار کے لیے شروع ہوئی تو اُس دن سے اکرم الحق قریشی کی دقق فکر نے اپنے جنم بھومی کو اس سے محروم پاکر ذہنی تذبذب کی نذر ہوئے انھوں نے اس سروس کو زبانی اور میڈیا میں خوبصورت انداز میں سراہا تو چوآ خالصہ تک اس کی وسعت پر اُس دن سے جدوجہد شروع کر دی وہ اس کے جلد سے جلد آغاز کے لیے بے چین رہے اور اپنے مقصدکو پا کر سکون قلب کی عظیم دولت سے سرفراز ہوئے۔ چوآ خالصہ شہر میں جنم لینے والے یہ قابل فخر سپوت چوآ خالصہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں نظر آتے ہیں انھیں جہاں کلرسیداں کی ترقی اورخوشحالی پر ناز ہے وہیں چوآ خالصہ کے مسائل کے حل کے لیے وسائل کے حصول میں سرگرداں نظر آتے ہیں ان کے اس عمل کو چوآ خالصہ کے عوام نے زبردست سراہتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا سجادہ نشین دربار حسینی چوآ خالصہ مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے بھی اکرم الحق قریشی کی چوآ خالصہ سے محبت اور لگن کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں چوآ خالصہ شہر کا اثاثہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے علاقہ کی ترقی کے لیے اس جذبہ سے جدوجہد جاری رکھیں گئے یونین کونسل چوآ خالصہ کے چیرمین پیر سید راحت علی شاہ نے بس سروس کو اکرام الحق قریشی کی ذاتی محنت کا ثمر قرار دیتے ہوے کہا کہ چوآ خالصہ کا یہ فرزند آج بھی چوآ خالصہ کے مسائل پر کڑھتا نظر آتا ہے جو مٹی سے محبت کا سب سے بڑا مظاہر ہ ہے تحصیل فٹ بال ایسوسی ایشن کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اسحق حیدری جواد فٹ بال کے کپتان رشید احمد بھٹی ،خرم شہزاد ،شاہد رزاق حیدری پریس کلب چوآ خالصہ کے صدر حبیب الرحمن قریشی ،دل نواز فیصل ۔ محمد منیر چشتی ،سید مبارک علی ،توقیر احمد ، محمد مقصود بھٹی اور عوامی راہنماوں شیخ کلب عباس جعفری ،راجہ گلستا ن خان ،شیخ مثیم تمار ،راجہ غلام نقی ،ٹھیکدار ظہیر حسین ،راجہ عماد طارق ،راجہ جاوید لنگڑیال ،سابق ناظم الحاج محمد حبیب بھٹی نے بھی اکرم الحق قریشی کے چوآ خالصہ کے ساتھ جذبہ خلوص کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کے بیرون ملک پاکستانی جو اپنا اثرو رسوخ رکھتے ہیں وہ بھی اکرم الحق قریشی کی تقلید کرتے ہوئے اس شہر کی ترقی میں اپنا حصہ اپنی بساط کے مطابق ڈالیں عوامی حلقوں نے نوجوان کونسلر کلرسیداں ٹاون عابد حسین زاہدی اور شیخ نوید احمد سے بھی انکی تقلید کی اپیل کی ہے تاکہ اکرم الحق قریشی کی جدوجہد میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں محمد اسحق حیدری نے اپنے ثاثرات میں کہا کہ اکرم الحق قریشی ایک نڈر ،بے باک اور مخلص صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت ہیں وہ ایک حو صلہ مند اور اپنی جدوجہد میں ناقابل تسخیر ہیں ان کی جدوجہد میں منزل کو پانے کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہوتا انھوں نے چوآ خالصہ کے سپورٹس میں قابل قدر کردار ادا کیا اور جواد کلب کے پہلے سیکرٹری جنرل و نشرواشاعت کے عہدے پر چوآ خالصہ میں فٹ بال کی ترقی میں اپنا مثبت کردار بطریق احسن سرانجام دیا جو آج بھی جواد کلب کے ماتھے کا جھومر ہے ا انھوں نے کہا کہ تحصیل فٹ بال ایسویسی ایشن کلر سیداں کی تشکیل میں اکرم الحق کا کردار کلیدی حثیت کا عامل ہے چوآ خالصہ کی عوام نے جہاں بے حد سراہا ہے وہاں یہ امید ظاہر کی ہے کہ اکرم الحق قریشی چوآ خالصہ تا پیر ودھائی سروس کو راجہ بازار تک وسعت دینے میں اپنا قابل قدر کردار جاری رکھیں گے تاکہ یہاں کی عوام پرائیویٹ مالکان کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد ہو کر سکھ کا سانس لے سکیں ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں