بیان کیا جاتا ہے‘ ایک مسافر اتفاقاً خدا رسیدہ لوگوں کے حلقے میں پہنچ گیا اور ان کی اچھی صحبت سے اسے بہت زیادہ فائدہ پہنچا۔ اس کی بُری عادتیں چھوٹ گئیں اور نیکی میں لذت محسوس کرنے لگا۔یہ انقلاب یقیناً بے حد خوش گوار تھا۔ لیکن حاسدوں اور بد خواہوں کے دلوں کو کون بدل سکتا ہے۔ اس شخص کے مخالفوں نے اس کے بارے میں مشہور کر دیا کہ اس کا نیکی کی طرف راغب ہو جانا تو محض دنیا کو دکھا نے کے لیے ہے۔ اس بات سے اسے بہت صدمہ پہنچا چنانچہ وہ ایک دن اپنے مرشد کی خدمت میں حاضر ہوا مرشد نے کہا کہ یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ تیرے مخالف تجھے جیسا بتاتے ہیں، تو ویسانہیں۔ صدمہ کی بات تو یہ ہوتی کہ تو اصلاً برا ہوتا اور لوگ تجھے نیک اور شریف بتاتے۔سبق: اس حکایت میں حضرت سعدیؒ نے نہایت لطیف پیرائے میں اپنا محاسبہ آپ کرتے رہنے کی تعلیم دی ہے۔ اپنے بارے میں اہل دنیا کی رائے کو ہر گز قابل اعتبار نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہاں تو اچھوں کو بُرا اور برُوں کو اچھا کہنے کا رواج ہے اس کے علاوہ دوسری بہت ہی عمدہ بات یہ بتائی ہے کہ برائی کر کے اچھا مشہور کرنے کی خواہش کے مقابلے میں یہ بات ہر لحاظ سے مستحسن ہے کہ انسان اچھا ہو اور لوگ اسے برا خیال کریں۔ (قندیل زہرہ)
اہم خبریں
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت
دنیا چین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم