اٹک کی سرزمین پر ٹی ایس ایل میگا ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر، اطہر عباسی کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین
اٹک کے تاریخی جناح اسٹیڈیم حضرو میں منعقد ہونے والا ٹی ایس ایل (Tape Ball Super League) اٹک میگا ایونٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ملک بھر سے نامور ٹیپ بال کرکٹرز کی شرکت، سنسنی خیز مقابلوں اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔
ٹی ایس ایل اٹک کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے رکھی گئی، جو ٹیپ بال کرکٹ کے بڑے ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔ فائنل سمیت مختلف میچز میں ہزاروں شائقین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے۔
کھیلوں کے حلقوں نے اطہر عباسی کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفاد کے بغیر پاکستان کے مختلف شہروں میں اس معیار کے کرکٹ ایونٹس کا انعقاد انتہائی مشکل کام ہے، تاہم انہوں نے اپنی محنت، وژن اور بہترین انتظامات سے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
ایونٹ کی کامیابی میں ایونٹ منیجرز ذیبی عباسی اور رضوان ارشد کی شب و روز محنت بھی قابلِ ستائش رہی، جنہوں نے انتظامی امور کو بہترین انداز میں سرانجام دیا۔
کرکٹ شائقین نے امید ظاہر کی کہ ٹی ایس ایل آئندہ بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتی رہے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع میسر آئیں۔
مقام: جناح اسٹیڈیم، حضرو، اٹک