اٹک پولیس اشتہاری مجرمان کے خلاف کمر بستہ، ضلع بھر سے 2 اشتہاری گرفتار،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے رابری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد واصف عرف رضا ولد محمد بشیر ساکن حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا

جو گزشتہ سال 2024 سے شناخت چھپائے روپوش تھا جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد نواز ولد ممتاز ساکن محلہ شہید آباد حسن ابدال کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں