141

اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش خدشات

ارض پاک کی اقتصادی ترقی و معاشی مضبوطی میں جہاں ملک کے بڑے کاروباری شخصیات کا کردار ہے وہاں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار بھی ریڑھ کی ہڈی کی مانند مرکزی اہمیت رکھتا ہے دریار غیر سے ماہانہ اربوں روپے پاکستان بھیج کر وہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ملک کے اندر انڈسٹری لگا کر و رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر کے ملک میں اعتماد کی فضا کو پروان چڑھا رہے ہیں پاکستان نے بھارت کے جواب میں جب ایٹمی دھماکے کئے تو عالمی اداروں نے ہم پر فوری اقتصادی پابندیاں عائد کیں اس کٹھن دور میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی پکار پر اوورسیز پاکستانیوں نے ملک میں اربوں ڈالر بھیج کر سہارا دیا اقتدار میں آنے والی ہر سیاسی جماعت و حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو حاصل کرنے کے لئے مراعات کا اعلان کیا کسی نے انھیں ووٹ دینے کا حق دینے کا اعلان کیا

تو کسی نے انکے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام و ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ون ونڈو سکیم متعارف کروائی ایک اوورسیز پاکستانی بچی کے خط میں درج ظلم و زیادتی پر بحثیت وزیراعظم میاں نواز شریف تھانہ مندرہ پہنچ گے تھے تمام اقدامات و اعلانات کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وطن واپسی پر ائیر پورٹ سے گھر تک کے سفر کے دوران سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں کو قومی شاہراہوں پر جعلی پولیس و کسٹم ملازم روک کر لوٹنے و ڈاکوؤں کے ہاتھوں فیملی ممبران پر تشدد کے کیسز کا اندراج ہوتا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی خرید و جدی رقبوں پر قبضوں پٹواریوں کے ہاتھوں پریشان ہونے والے واقعات کے سبب مشکلات کا سامنا ہوتا ہے

اوورسیزپاکستانیوں کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی حدود کے اندر قومی شاہراہوں پر گن پوائنٹ پر لوٹنے کے واقعات پر چیرمین اوورسیز پاکستان اشتیاق چوہدری نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نوٹس میں یہ معاملہ لایا سی پی او
راولپنڈی پولیس سے بھی ملاقات کر کے اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر بات کی موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو جاننے و سمجھنے کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی بار اورسیزپاکستانیوں کا اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کروایا جس میں حکومت نے انھیں ملک کے اندر سرمایہ کاری و انکی املاک کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی وزیراعظم و آرمی چیف نے کروائی حکومت جہاں ایک طرف ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ دینے کا اعلان کر رہی جبکہ دوسری طرف ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے ممتاز اوورسیز پاکستانی طارق شریف بھٹی بلیک میلروں و نوسربازوں سے تحفظ مانگنے کے مطالبہ کی نیوز ملکی و بیرون ملک فرانس سے شائع ہونے والے اخبارات کے ذریعے بھی سامنے ا ٓچکی ہیں طارق شریف بھٹی اپنے آبائی علاقے گوجر خان میں ایک بڑا ہاوسنگ پروجیکٹ طارق شریف سمارٹ سٹی کے نام سے متعارف کروا چکے ہیں جس میں وہ بیک وقت ہسپتال و یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لا رہے ہیں طارق شریف بھٹی کی طرف سے بلیک میلروں و نوسربازوں سے تحفظ کا مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے انکی زیر تعمیر ہاوسنگ سوسائٹی کی حدود میں تین کنال دو مرے رقبہ ملکیت وفاقی حکومت کے ادارے کے رقبے کی نشاندہی کے احکامات جاری ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے ریونیو کے افسران کے ساتھ ملکر نشاندہی کے عمل کا آغاز کیا اس تمام عمل کو مقامی صحافیوں نے بھی رپورٹ کیا و سوشل میڈیا پر بھی نشاندہی کے عمل کو دکھایا اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی زیرنگرانی دو دن نشاندہی کا عمل جاری رہنے کے بعد26اپریل کو لیٹر نمبر4 انکوائری رپورٹ جاری کی گئی جسمیں مزکورہ رقبہ سوسائٹی سے ملحقہ گورنمنٹ کے کالج کی حدود میں موجود ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو کلیر قرار دیا وفاقی ادارے کے رقبے کے قبضے سے طارق شریف سمارٹ سٹی نے اسے سوشل میڈیا پر نشاندہی کا عمل دکھانے پر گوجر خان کے دو صحافیوں کے خلاف پیکا اایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے وفاقی ادارے سے رجوع کر رکھا ہے

ملک میں سرمایہ کاری کرنے و اپنی ہاوسنگ سوسائٹی میں چائینز و فرانس کی مسلم پاکستانی کمیونٹی کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے والے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے چیرمین طارق شریف بھٹی کو کون بلیک میل کر رہا ہے آرمی چیف وزیر اعظم و آئی جی پنجاب پولیس اس معاملے پر انکوائری کا آغاز کروا کے اوورسیز پاکستانیوں کے اندر پائے جانے والے خدشات کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں چیرمین طارق شریف بھٹی کی طرف سے بلیک میلر وں و نوسربازوں سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل پر ملک بھر و خطہ پوٹھوہار میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے اندر ڈر خوف کی فضا کو پروان چڑھایا ہے جسکا فوری خاتمہ ضروری ہے اس سازش کو بے نقاب کرنا چاہیے کہ نوسربازوں و بلیک میلر وں نے کیسے وزیر اعلیٰ پنجاب تک رسائی حاصل کی؟ انھیں ریونیو ریکارڈ تک کیسے رسائی ہوئی جہاں یہ درج تھا کہ وفاقی حکومت کے ادارے کا تین کنال دو مرلے رقبہ سوسائٹی میں شامل کھیوٹ میں ہے؟ میڈیا پرسن کو اس عمل کی کیسے خبر ہوئی؟ بحثیت میڈیا پرسن مجھے جب سوسائٹی کے اندر تحصیل انتظامیہ کی طرف سے نشاندہی کے عمل سے آگاہی ہوئی تو اس پر چیرمین TSSC طارق شریف بھٹی سے انکے موقف کے حصول کے لئے میں نے ان سے رابطہ کیا جس پر انھوں نے کہا کہ وہ اسلام کلب میں داخل ہونے والے ہیں وہاں موبائل فون کے استعمال کرنے پر پابندی عائدہے میری ٹیم اس معاملے کو دیکھ لے گی وزیراعظم آرمی چیف و وزیر داخلہ گوجر خان میں چائینز و فرانس سے اوورسیز پاکستانیوں کو طارق شریف سمارٹ سٹی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے والے اوورسیز پاکستانی و سوسائٹی کے چیرمین طارق شریف بھٹی کی اپیل پر انھیں بلیک میل کرنے والوں کے خلاف فوری انکوائری کے احکامات جاری کر کے تمام چہروں کو بے نقاب کرے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو یہ پیغام ملے کہ ٓاپ کا اپنے ملک میں سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ ہے بلکہ ہم اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں