امریکہ مکمل سرینڈرکا مطالبہ کر رہا ہے ،لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گئی،سینئیرایرانی اہلکار

(پنڈی پوسٹ نیوز)ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر ایرانی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا کےساتھ دوبارہ جنگ ناگزیرہے۔ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئرجنرل اسدی کا کہنا ہے بارہا کہہ چکےہیں ہم نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتیں ظاہرنہیں کیں، ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں جو وقت پڑنے پر استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا مکمل سرینڈرکا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکےگی، سرینڈرکرناآپشن نہیں ہے، تنازع ناگزیر ہے، ہم جنگ کےلیےتیارہیں ہمیں اس سےکوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر جنگ میں نیٹوبھی شامل ہوتی ہےتو بھی ہمیں پریشانی نہیں ہے۔