114

القاسم یونیورسٹی پنڈوڑہ ہردو کی افتتاحی تقریب

پنڈوڑہ ہردو تحصیل کلرسیداں میں علاقے کی ممتاز مذہبی شخصیت محترم خلیفہ حاجی محمد شریف کی سرپرستی میں ایک عظیم الشان تعلیمی ادارے”القاسم یونیورسٹی“ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ہانگ کانگ میں مقیم یو سی منیاندہ تحصیل کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین حاجی قمر الزمان منہاس نے خطیر رقم سے القاسم یونیورسٹی میں اپنی والدہ محترمہ کی یاد میں ”مختار بیگم ایجوکیشنل کمپلیکس“ تعمیر کروایا۔نجی شعبے میں قائم ہونے والے ضلع راولپنڈی کے اس سب سے بڑے تعلیمی کمپلیکس میں جدید ترین سہولیات سے مزین 100 سے زیادہ کلاس رومز، ملٹی پرپز ہالز اور 100,000 کتابوں کی گنجائش والی ایک عظیم الشان لائبریری شامل ہے۔

اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ چانسلرالکرم انسٹیوٹ بھیرہ شریف/سرپرست اعلی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف تھےتقریب سے خطاب کرنے والوں میں پیر شمس العارفین نقشبندی آستانہ عالیہ نیریاں شریف‘جناب جسٹس ریٹائرڈ چوہدری طارق محمود‘ چیئرمین عزم نو ویلفئیر ٹرسٹ جاپان چوہدری غالب حسین‘ راجا محمد ظریف ممبر سنسر بورڈ پاکستان،کرنل محمد وسیم جنجوعہ‘ سابق وزیر چوہدری محمد ریاض‘ پروفیسر عمر گل بادشاہ راولپنڈی‘چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمردخان‘ علامہ عبد الشکور نقشبندی‘علامہ ڈاکٹر ثاقب شریف نقشبندی نمایاں تھے محترم قمر الزمان منہاس نے اپنے کلیدی خطاب میں مختار بیگم ایجوکیشنل کمپلیکس ”القاسم یونیورسٹی پنڈوڑہ ہر دو“ کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ القاسم یونیورسٹی کی فاؤنڈیشن اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک ایسا بصیرت انگیز قدم ہے جس کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے معیاری ڈگری پروگرام، تحقیق کے مواقع، اور کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات فراہم کرنا ہے۔

تعلیم اور معاشرتی بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے وقف، یہ ادارہ امید اور ترقی کی کرن کے طور پر کھڑا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات کا بھر پور شرکت کرنا، روشن اور زیادہ تعلیم یافتہ مستقبل کے لیے ہماری کمیونٹی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں ادارے کو مزید وسعت دینے کا اعلان بھی کیادیگر معزز مہمانانِ گرامی میں پیر مفتی محمود اخترنقشبندی آستانہ عالیہ منیاندہ شریف، شہر یار طارق ایڈووکیٹ۔قاری محمد وسیم تمغہ امتیاز پاکستان، چوہدری محمد سعید ایم ایل اے آزاد کشمیر، راجا افتخار بھکڑال، سیٹھ محمد اعجاز، ظہیر سلطان.حاجی ابرار حسین، ملک توقیر اعوان دار ارقم سکول و کالج، چوہدری توقیر اسلم، صحافی چویدری الفت حسین، ٹیچر محمد اشفاق، حاجی طارق منہاس، ماسٹر محمد رمضان منہاس، بنک منیجر چوہدری عبد الوارث، شیخ محمد حنیف، چوہدری اسد رحمان ایڈووکیٹ، سئنیر صحافی اکرام الحق قریشی، محمد منیر بھٹی.ٹیچر اخلاق احمد، عاصم شریف نقشبندی، شکیل منہاس، ٹیم حاجی چوہدری محمد یونس سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کیاس موقع پر جاپان میں مقیم بزنس مین چوہدری غالب حسین چیئرمین عزم نو ویلفئیر ٹرسٹ یوسی منیاندہ نے ”القاسم یونیورسٹی“ کو پانچ لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ چوہدری غالب حسین نے کہا کہ وہ دیاغیر میں رہ کر بھی اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی اور محروم لوگوں کی بحالی کے لیئے کوشاں رہتے ہیں معاشرے کے بگاڑ اور خرابیوں کے خاتمے کے لیئے ایک تعلیم یافتہ ماں ہی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں خرچ کرنے سے رزق اور امدنی میں کمی نہیں بلک ہ تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اپ اس کا ایک بار تجربہ کرکے دیکھ لیں انہوں نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے القاسم یونیورسٹی کے لیئے پانچ لاکھ کی نقد امداد کا اعلان بھی کیا۔ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق نے کہا کہ سرکاری مدارس کے نتائج متاثر کن نہیں تعلیم اور صحت پر ہمارے ہاں توجہ دینے کی بجائے انہیں بوجھ سمجھا جاتا ہے حکمران مسائل کم کرنے کی بجائے تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں ہمارے علاقے میں لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے سموٹ سے بیول سڑک تعمیر کی ہے یہ کام حکومت کو کرنا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے فلاحی کاموں میں زمرد خان اور قمر زمان منہاس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے دوسروں کے لیئے قابل تقلید قرار دیا۔سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ہمارے منتشر اور شتر بے مہار معاشرے کو اس وقت اصلاح اور اسلامی تعلیمات کی اشد ضرورت ہے انہوں نے زور دیا کہ لوگ اسلام کے نعروں کے ساتھ ساتھ اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو بھی ڈھالیں تاکہ ہم بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکیں۔
تقریب کے آخر میں ناظم اعلیٰ دارالعلوم محی الدین صدیقیہ جناب خلیفہ حاجی محمد شریف نے مخیر حضرات اور معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کارِ خیر پر اجرِ عظیم سے نوازے اور امید ہے آپ حضرات مستقبل میں بھی علم کے فروغ کے لیے اس ادارے کے ساتھ ہر طرح تعاون فرماتے رہیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں