بابر اورنگزیب‘ پنڈی پوسٹ /دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کرونا وائرس کی وبا سے لڑ رہا ہے کرونا وائرس سے لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار‘ صنعتیں‘سیاحت‘ مذہبی مقامات سب بند ہو گئے ہیں یوں تو اس صورتحال سے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں لیکن سب سے زیادہ پریشانی غریب محنت کش طبقے کو اٹھانا پڑ رہی ہے لاک ڈاون کے نتیجے میں غریب و دیہاڑی دار مزدور جو کما کر گھر کا چولہا چلاتے تھے ان افراد کے گھروں میں فاقوں کی نوبت تک آگئی ہے اوراس کڑے وقت میں انسانی زندگیاں بچانے کے لیے غریب افراد تک راشن‘ ادویات اور ضروری سامان زندگی پہنچانا ضروری ہوگیا ہے اس وقت جب حالات سے نبٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں امداد کے محض اعلانات کررہی تھیں تو اس مشکل وقت میں وہاں پر فلاحی اداروں کی خدمات انتہائی لائق ستائش اور قابل تحسین رہی ہیں اگر فلاحی اداروں کی خدمات پر نظر ڈالیں تو خاص طور پر اس میں جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال،میڈیکل سینٹرز، جدید ترین لیبارٹریز، ایمبولینسز، طبی عملے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار لاکھوں کارکن اس وقت میدان عمل میں ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پورے پاکستان میں جس طرح سے یہ فاونڈیشن کام کر رہا ہے وہ لائق تحسین ہے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تمام بڑے بڑے شہروں میں کسی تشہیر کے بغیر انسانیت کی خدمت کے لیے میدان عمل میں ہے ہم اگر ماضی کی طرف بھی نگاہ دوڑائیں تو بھی دیکھنے کو ملتا ہے جب کبھی بھی اس ملک و قوم پر کٹھن وقت آیا الخدمت فاؤنڈیشن نے سب سے پہلے اور سب سے آگے بڑھ کر ہر ذات پات، رنگ و نسل، فرقہ سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جس کا برملا اعتراف پاکستان سمیت دنیا بھر کا عالمی میڈیا بھی کرتا ہے اب بھی کرونا وائرس جیسی مہلک وبا نے جب اس ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اسکی روک تھام کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار جس میں خواتین و مرد بھی شامل ہیں امدادی کاموں میں مصروف عمل نظر آئے پاکستان بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار انسانیت کی خدمت کے لیے میدان عمل میں ہیں انھوں نے نہ صرف راولپنڈی شہر، کینٹ کے علاقوں بلکہ دور دراز دیہات میں بھی لوگوں کی مدد کے لیے میدان عمل میں نظر آرہے ہیں خاص طور پر حلقہ پی پی 10 راولپنڈی جو ذیادہ تر حلقہ دیہات میں آتا ہے اس کی آبادی دیہی لوگوں پر مشتمل ہے وہاں کے لوگوں کو اس مشکل کی گھڑی میں حلقہ پی پی 10 کے امیر جماعت اسلامی خالد محمود مرزا اور چوہدری شاہ نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینکڑوں لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچایا اب تک وہ 1530000 روپے تک کاراشن صرف پی پی 10 میں تقسیم کر چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 100 سے زائد مساجد اور اس کے علاوہ امام بارگاہوں، بیسک ہیلتھ یونٹ اور مزارات پر جراثیم کش سپرے کروائے ہیں ان کا طریقہ کار بہت اچھا ہے انکی ٹیم خاموشی سے مستحق گھروں میں امداد تقسیم کر کے چلی جاتی ہے لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے مستحق لوگوں کے گھروں تک رات کی تاریکی میں ایک ماہ کا راشن پیکیج پہنچایا تاکہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے اب اس حلقے میں 500 سے زائد خاندانوں میں عید پیکیج کی تیاری بھی کی جارہی ہے جن میں مستحق خاندانوں میں عید پیکیج دیا جائے گا کہ وہ لوگ بھی عید کی خوشی میں شامل ہوسکیں اور عید منا سکیں اس کے علاوہ جماعت اسلامی راولپنڈی کے تمام رہنماء اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ اس وقت میدان عمل میں ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار افراد کی مدد کر رہے ہیں یہ لوگ غریب دیہاڑی دار مزدوروں، رکشہ ڈرائیوروں سمیت خواجہ سراؤں کا بھی خیال رکھا ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے راولپنڈی کی مختلف مساجد، امام بارگاہوں،مزاروں، بیسک ہیلتھ یونٹ میں اسپرے کیا بلکہ چرچوں اور مندروں میں بھی اسپرے کیے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار جس طرح سے اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر میں نیں ملتی الخدمت فاؤنڈیشن اب تک متاثرین پر اربوں روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکی ہے اگر گورنمنٹ ایسی تنظیموں کو اور انکے رضاکاروں کو ساتھ ملائے اور لوگوں کی مدد کرے تو ہر کسی غریب کی دہلیز تک راشن آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔
140