وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کروں گا۔عوامی مسائل کے حل کیلئے جانفشانی سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی مسائل کے حل میں کوتاہی پرمتعلقہ افسرا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کوفیلڈ میں نکلنا ہوگا کیونکہ دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل کا اندازہ ہوتا ہے نہ اصل حقائق سے آگاہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔پنجاب کے ہر تحصیل اورضلع جاؤں گا اورعوام سے خود ملوں گااوران کے مسائل موقع پر ہی حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روزسمبڑیال اورسیالکوٹ کا سرپرائز وز ٹ کیا۔عوام کو سہولتیں فراہم کرنے والے دفاتر،تھانے،ہسپتال اورجیل کادورہ کیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف عوامی شکایات کو خود سنا اورفوری ایکشن لیا۔فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر15افسران کو عہدوں سے ہٹایا۔جہاں کمی اورکوتاہی نظر آئی،وہاں پر ذمہ داری کا تعین کر کے کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جوافسر کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا۔عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں
اہم خبریں
مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر سہلڈ میں حفظِ قرآن کی دستاربندی اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی