
اسلام اباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس کی بروقت کارروائی، جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتارتھانہ بنی گالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ایس ایچ او چوہدری ندیم طاہر کی زیرِ قیادت عمل میں لائی گئی پولیس ٹیم نے مشکوک حرکات پر ملزمان کو روکا اور تلاشی کے دوران پولیس یونیفارم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا