ہائی شوگر کی علامات لوگوں میں اتنی عام ہیں کہ وہ اس کو شوگر کا حصہ ہی سمجھتے ہیں مجھے رات کو بڑی پیاس لگتی ہے دراصل مجھے شوگر جو ہے ساری رات واش روم کے چکر لگانے سے نیند خراب رہتی ہے دراصل شوگر کا مریض ہوں نا اس لیے یہ چوٹ کافی دن پہلے لگی تھی زخم بگڑ گیا دراصل شوگر جو ہے یہ شوگر نہیں بے قابو شوگر کی علامات ہیں آپ کا جسم آپ کو بار بار یہ پیغام دے رہا ہوتا ہے کہ خون میں شکر کو کنٹرول کریں آپ ان علامات کو مسلسل نظر انداز کرتے ہیں اور پھر ایک دن جب دل پکڑ کر‘ آنکھوں کی نظر ختم ہونے پر یا گردوں کی تکلیف کے ساتھ جب ہسپتال ایمرجنسی میں پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں ڈاکٹرصاحب پتہ ہی نہیں چلا کب شوگر اندر سب تباہ کر گئی اپنا خیال رکھیں صاف ستھرا اور کم کھائیں اور ماہر ذیابیطس سے رابطہ رکھیں۔(ڈاکٹر شاہد ندیم)
191