واجدعلی
پنڈی پوسٹ چکسواری
سابق اُمیدواراسمبلی راجہ وسیم خالد نے
کہاہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا مگر اہم ستون ہے لہٰذا صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح میں اپنا کرداراداکرناچاہیے۔چکسواری کے بعض ایسے نامور صحافی ہیں کہ پورے خطہ کشمیر وپاکستان بلکہ انگلینڈ تک ان کی صحافت اور تحریروں کے چرچے ہیں اس لیے چکسواری کی سرزمین نہایت زرخیز ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آزادپریس کلب چکسواری کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادپریس کلب چکسواری کا قیام خوش آئند ہے اس سے پہلے بھی چند پریس کلب یہاں کام کررہے ہیں اور اچھا کام کرنے والے کی قدرہردوراورہرجگہ ہوتی ہے اورآزادپریس کلب چکسواری کے صحافیوں کو جس بھی محاذ پر میری مدددرکارہوئی میں حاضرہوں اور جہاں بھی مجھے مدعوکریں گے میں آنے کیلئے حاضرہوں۔راجہ وسیم خالد نے کہا کہ میں آزادپریس کلب چکسواری کے تمام عہدیداران واراکین کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور وہ لائق تحسین ہیں جنہوں نے اس پریس کلب کی بنیادرکھی۔بعد میں آنے والے اس کارواں میں شامل ہوتے جائیں گے مگر ان بانی عہدیداران واراکین کا نام ہمیشہ کیلئے پریس کلب کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے۔ اس کے علاوہ تقریب سے سابق اُمیدواراسمبلی سائیں ذوالفقار علی،حسنین کریمین ویلفیئرٹرسٹ فیضپورشریف کے بانی چیئرمین چودھری ساجد حسین،چودھری سکندرحیات کالس،پروفیسر ریاض احمد کشمیر بینک چکسواری،میاں ذوالفقار علی،ریڈفاؤنڈیشن ہائی سکول چکسواری کے پرنسپل منیرحسین راجہ،مسلم لیگ(ن)یونین کونسل فیضپورشریف کے صدرچودھری بشارت حسین،پی ٹی آئی کے راہنما چودھری عاشق حسین،مولانا حق نوازصدیقی ودیگر نے خطاب کیا۔نظامت کے فرائض پریس کلب کے سیکرٹری جنرل پروفیسر سید اعجاز کاظمی نے سرانجام دیے۔تقریب کے آخر میں آزادپریس کلب چکسواری کے بانی صدرچودھری سکندرحیات کالس نے اپنے خطاب میں تمام معززمہمانانِ گرامی وعوامِ علاقہ کا شکریہ اداکیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت نکالا اور تقریب کو رونق بخشی۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر عوام چکسواری کی صحافتی دنیامیں اہم تبدیلیاں دیکھیں گے اور مجھ پر میرے ساتھی دوستوں نے جس اعتماد کااظہار کیاہے اُس پر پورااُترنے کی پوری کوشش کروں گا۔چودھری سکندرحیات کالس نے کہاکہ میری اور میری پوری صحافتی ٹیم کی اولین ترجیح ہوگی کہ اس افراتفری کے دور میں کسی کی عزت سے کھیلنے کی بجائے مسائل حل کیے جائیں اور نہ صرف مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جائے بلکہ اگر حکومتی عہدیدار کوئی نوٹس نہیں لیتے تو ایکشن کے طورپر عوامی احتجاج کی راہ ہموار کی جائے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتاہے لہٰذا تمام صحافی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اوراس مقدس پیشہ کی حرمت کی پاسداری کرتے ہوئے ایسے کام کریں کہ صحافی کا معاشرے میں وقاربلندہو۔تقریب میں وزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید کے پبلک ریلیشن آفیسر اسد مغل،زراعت آفیسر سرکل چکسواری چودھری محمد شفقت،حوالدار محمد رشید،حوالدارمحمد لطیف،ڈاکٹرحاجی خان ،محمد یاسین قادری،حاجی امجد حسین ٹھیکریاں،مرکزی جمعیت علماء جموں وکشمیر کے سینئر نائب صدر سائیں محمد یونس حیدری،مسلم لیگ(ن)یونین کونسل پنڈخورد کے صدرچودھری بشیرانجم،ارشد حسین مٹھافیضپورشریف،خواجہ امیرحسین،مرزامحمد افتخار،ظفرمغل،خواجہ محمد ادریس،عنصرمحمود،چودھری فضل الرحمن،چودھری مظہر،چودھری اسلم،چودھری ظہیر،ساجد مغل،نادرمغل،زاہد حسین چودھری،عمر حسین،ثاقب حسین،چودھری فاضل،محمد معروف،رضوان عزیز،ڈاکٹرمحمد سعیداقبال،راجہ الطاف حسین،چودھری عقیل کے علاوہ کثیرتعدادمیں سیاسی وسماجی راہنماؤں،تاجروں نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں خیروبرکت،پاکستان کے استحکام،کشمیر کی آزادی اورعوامی اتحاد حلقہ2کے مرکزی راہنما نمبردارنیاز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔اختتامی دعامولانا حق نوازصدیقی نے کی۔اس سے قبل تقریب میں آمد پر تمام معززمہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گلے میں ہارڈالے گئے۔
آزادکشمیر میں ن لیگ کا مستقبل روشن ہے ‘نوید گوگا
چکسواری( نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماوامیدواراسمبلی حلقہ کھڑی شریف راجہ نویداخترگوگانے کہا کہ کشمیری عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ۔کشمیری عوام تبدیلی چاہتے ہیں ۔بلوچ ضمنی الیکشن میں عوام نے پی پی کومستردکردیا۔کشمیری عوام نے مسلم لیگ(ن) پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔بلوچ ضمنی الیکشن کے بعدوزیراعظم آزادکشمیرکوازخوداستعفیٰ دے دیناچاہیے ۔آزادخطہ میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں ۔مسلم لیگ(ن) جلدکشمیری عوام کوکرپٹ حکومت سے نجات دلائے گی۔مسلم لیگ(ن) حکومتی تبدیلی کے لیے آئینی طریقہ اپنائے گی ۔کسی غیرآئینی اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے ۔عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔بلوچ ضمنی الیکشن کے بعدحکومت کی ڈوبتی ناؤکوبچانے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیرنے غیرآئینی حکم جاری کیے ۔انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے دھاندلی کابے بنیادواویلاکیاگیا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ راجہ نویداخترگوگانے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکامستقبل تابناک ہے ۔عوام جوق درجوق مسلم لیگ(ن) میں شامل ہورہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیرکی موجودہ حکومت دھاندلی کی پیدوارہے ۔الیکشن2011 ء میں عوام کاحق حکمرانی پامال کیاگیا۔الیکشن2011ء شفاف ہوتے توآج آزادکشمیرمیں مسلم لیگ(ن)کی ہوتی ۔انھوں نے کہا کہ کارکنان انتخابات کی تیاری کریں ۔مسلم لیگ(ن) برسراقتدارآکرعوامی محرومیوں کاازالہ کرے گی ۔