49

ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر میں سیکیورٹی سپروائزر نے خودکشی کر لی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں واقع ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیکیورٹی سپروائزر وسیم ساکن سوات نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق وسیم سوسائٹی میں بطور سیکیورٹی سپروائزر خدمات سر انجام دے رہا تھا۔

بدھ کو اُس نے دفتر میں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر دفتر میں موجود افراد موقع پر پہنچے تو وسیم کو خون میں لت پت پایا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں